پاکستان ریلوے کا آج سے مچھ اور پشاور تک جعفر ٹرین چلانے کا اعلان

Railway

فائل فوٹو


کوئٹہ: پاکستان ریلوے نے 30 اگست سے مچھ اور پشاور تک جعفر ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ میں پاکستان ریلوے انتطامیہ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (آئی جی ایف سی) کو مراسلہ جاری کر دیا۔ پاکستان ریلوے انتطامیہ کی جانب سے جاری کر دہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 30 اگست کو جعفر ایکسپریس مسافروں کو پشاور سے لے کر مچھ پہنچے گی۔

پاکستان ریلوے انتطامیہ کا انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (آئی جی ایف سی) کو جاری کیے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ مسافروں اور ٹرانزٹ بسوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کریں۔

دوزان میں ریلوے پل کی تعمیر کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تاجروں نے تاریخی ہڑتال کر کے حکومت پر عدم اعتماد کر دیا، شیخ رشید

ریلوے انتظامیہ نے اپنے جاری کیے گئے مراسلے میں لکھا کہ ریلوے پل کی تعمیر میں 45 روز لگیں گے۔ مچھ پہنچے والے مسافروں کو شٹل سروس کے ذریعے کوئٹہ لایا جائے گا۔

31 اگست کو مچھ سے مسافر پشاور کے لیے روانہ ہوں گے۔ کوئٹہ سے مسافروں کو شٹل سروس کے ذریعے مچھ لے جایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں