پیرس: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔ انہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔
فرانس کی عدالت نے ٹیلی گرام کے بانی کے فرانس چھوڑنے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں 50 لاکھ یورو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ضمانت کے دوران انہیں ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔
واضح رہے کہ الزامات ثابت ہونے پر پاؤل دورو کو 10 برس قید اور 5 ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے جھیل کے پانیوں میں ایک نئی مخلوق دریافت کر لی
دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاؤل کے خلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا۔ اس دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ تحقیقات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی تھی۔
ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو 12 الزامات کے تحت 24 اگست کو پیرس پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔