انٹرنیٹ کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

PTA

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی بنیادی طور پر سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو (SMW4, AAE-1) میں خرابی کی وجہ سے ہے جو پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر منسلک کرتی ہیں۔

نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے کہ SMW4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے جبکہ سب میرین کیبل AAE-1 کی مرمت کر دی گئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی۔

پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

گزشتہ ہفتے، پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بتایا کہ یہ وی پی این تھے جنہوں نے ملک میں انٹرنیٹ سروسز کو اوورلوڈ کیا تھا۔

اس وقت حکام کا کہنا تھا کہ ایک سب میرین کیبل 27 اگست 2024 تک ٹھیک ہونے کی امید تھی، جب کہ ایک اور زیر زمین کیبل میں خرابی تھی، جسے اب اکتوبر 2024 تک ٹھیک کر دیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں