انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
علی امین گنڈا پور 9 مئی مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی 9 مئی کے چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سانحہ 9 مئی، جے آئی ٹی کو صنم جاوید، عالیہ حمزہ سے تفتیش کی اجازت مل گئی
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور 9 مئی کے واقعات کے 4 مقدمات میں نامزد ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔