مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 562 روپے مقرر، سبزی وفروٹ کے نئے نرخ بھی جاری

مرغی کے گوشت

لاہور، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، مرغی کے گوشت کی نئی فی کلو قیمت 562 روپے مقررکر دی گئی، لاہور انتظامیہ نے سبزی وفروٹ کے نئے نرخ بھی جاری کر دیے۔

لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 07 روپے مزید مہنگا ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کے نرخ 555 روپے کلو تھے، دوسری جانب زندہ مرغی کے نرخوں میں بھی پانچ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 301 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں، سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز درجہ اول 148 روپے، آلو 90 روپے، ٹماٹر 115 روپے، سبز مرچ 100 روپے میں کلو دستیاب ہے۔

ادرک کی قیمت 585 روپے کلو، دیسی لہسن کی قیمت 380 روپے کلو، فارمی کھیرے کی قیمت 100 روپے کلو، میتھی کی قیمت 300، بینگن کی قیمت80 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 130 روپے کلو، شلجم کی قیمت110 روپے کلو، شملہ مرچ کی قیمت 190 روپے کلو اوردیسی لیموں کی قیمت 560 روپے کلومقرر کی گئی ہے۔

سیب گاجا کی قیمت 195 روپے کلو، سیب کالا کولو کی قیمت 400 روپے کلو، آڑو کی قیمت255 روپے کلو، امرود کی قیمت 140 روپے کلو، چونسے آم کی قیمت 190 روپے کلو، ناشپاتی کی قیمت190 روپے کلو، انگور سندر خانی کی قیمت 365 روپے کلومقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں