انتخابی بغاوت کیس،ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نئی فرد جرم عائد

Donald Trump

فوٹو: فائل


واشنگٹن: انتخابی بغاوت کیس میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئی فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق استغاثہ نے نظر ثانی شدہ فرد جرم میں چاروں پرانے الزامات عائد کیے، استغاثہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی شکست کی تصدیق روکنے کے لیے کثیر الجہتی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فرد جرم عائد کرنے کے لیے کیس نئی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی ، 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، درجنوں افراد ہلاک

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم کا انحصار وفاقی حکومت سے باہر کے گواہوں کی شہادتوں پر ہے۔


متعلقہ خبریں