نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چند لوگ استعمال کرکے بلوچستان میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے،بلوچستان میں جو کچھ ہوا نہ دل رنجیدہ ہے، بلوچستان حکومت وفاق کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، وزیر اعظم چند روز میں بلوچستان کا دورہ کریں گے۔
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈارکومائیک دینے پراپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی، جس پر اسحاق ڈار نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ایوان چلانے کا، جناب ان کوایوان چلانے کا طریقہ سکھائیں۔
اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا نہ دل رنجیدہ ہے، بلوچستان حکومت وفاق کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، کچھ لوگوں کو استعمال کرکے ایک صوبے میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوریاست پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، جو ناراضی کے نام پر پہاڑوں پر چڑھ کر شہریوں کو قتل کررہے ہیں، بلوچستان پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم چند روز میں بلوچستان کا دورہ کریں گے، دہشت گردی اور معاشی مسائل پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیئے، ہمیں باتوں کے بجائے حل کی طرف جانا ہوگا، دشمن چاہتا ہے پاکستان معاشی قوت نہ بنے۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ
نائب وزیر اعظم نے اجلاس میں تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ ارکان ایک دن مقررکرلیں،اس دن امن وامان کے حوالے سے بات ہوگی۔