انٹرنیٹ کی بندش سے 8 کروڑ ، 30 لاکھ پاکستانی متاثر ، معیشت کو 65 ارب روپے کا نقصان

انٹرنیٹ

انٹرنیٹ کی بندش سے ملکی معیشت کو ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔

اعداد و شمار اکٹھا کرنے والے جرمن ادارے کے مطابق انٹر نیٹ شٹ ڈاؤن سے 2023 میں پاکستان کی اقتصادیات کو 65 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے،پی ٹی اے

انٹر نیٹ بندش کا مجموعی دورانیہ 259 گھنٹے رہا ، جس سے 8 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی متاثر ہوئے ، مالی سال نقصان کی مد میں پاکستان دنیا میں ساتویں پوزیشن پر ہے۔

انٹر نیٹ کی بند ش میں گزشتہ سال بھارت دنیا بھر میں سر فہرست رہا  جہاں 47 کروڑ صارفین متاثر ہوئے ، بھارت کا دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی بند ش میں چوتھا نمبر ہے ، بھارتی اقتصادیات کو مالی نقصان کا تخمینہ 8 ارب روپے ہے۔

انٹرنیٹ مسائل ، ٹیلی کام سیکٹر کو صرف6 روز میں 300 ملین روپے کا نقصان ہوا، قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں انکشاف

بھارت میں انٹر نیٹ سروس سب سے زیادہ مقبوضہ کشمیر اور راجستھان میں رہی۔ منیٰ پور میں نسلی کشیدگی کے پیش نظر انٹر نیٹ کو بند کیا گیا۔

انٹرنیٹ کی بند ش سے مالی نقصان کی مد میں روس سر فہرست ہے جہاں 1350 گھنٹے انٹر نیٹ سروس بند رہی جس سے مالی نقصان کا تخمینہ 4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، 11 کروڑ 30 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں