ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ

ملک میں سیمنٹ cement

فائل فوٹو


ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 22 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1521 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.29 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1487 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح  جنوبی شہروں میں 22 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.27 فیصد زیادہ ہے۔

پرچون سطح پر دالوں، درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ

پیوستہ ہفتے میں پاکستان کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1552، راولپنڈی 1533، گوجرانوالہ 1540، سیالکوٹ 1540، لاہور 1500، فیصل آباد 1510، سرگودھا 1500، ملتان 1457، بہاولپور 1550، پشاور 1530 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1520 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1338، حیدرآباد1332، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1360 روپے ریکارڈکی گئی۔


متعلقہ خبریں