بلوچستان ، موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

بلوچستان قتل

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم  میں تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین ، بیٹا گرفتار

انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا ، مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اور لیویز جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

راولپنڈی ، 9افر اد کے قتل میں ملوث 4مجرموں کو 5،5مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی

واضح رہے کہ ضلع موسیٰ خیل بلوچستان کی شمال مشرقی سرحد پر واقع ہے جو خیبر پختونخوا اور پنچاب سے متصل ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر رہنمائوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں