چہلم امام حسینؓ، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند

میٹرو بس سروس

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر راولپنڈی میں میٹرو بس سروس آج بند رہے گی۔

راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج عام تعطیل ہے جبکہ ایمرجنسی اور ریلیف کے محکمے اس سے مستثنیٰ ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کا چہلم پرمختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بندرکھنےکافیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل راولپنڈی تحصیل سٹی، کینٹ اور صدر کے علاقوں میں ہو گی، ضلعی انتظامیہ کے مطابقصدرتا فیض آباد اسٹیشن تک میٹروبس سروس آج بند رہے گی۔

فیض آباد تا پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس تھا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری پر ختم ہوا۔


متعلقہ خبریں