اے ٹی ایمز کی بندش سے متعلق زیر گردش خبروں کا ڈراپ سین


پاکستان میں اے ٹی ایمز بندش کے حوالے سے میڈیا میں جعلی خبروں سےمتعلق پی ٹی اے کی وضاحت آئی ہے ۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی الحال ایل ڈی آئی نیٹ ورکس کی بندش یا عدم دستیابی کا کوئی مسئلہ نہیں،مدت ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسوں کے آپریشنز معطل یا بند نہیں ہورہے۔

پچ ہمارے اندازے کے مطابق نہیں تھی، کپتان قومی ٹیم

دوسری جانب ون لنک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے کے باعث پاکستان میں 2 سے 3 روز تک اے ٹی ایمز بند رہیں گے۔

پاکستان میں رقم کی ادائیگی کے بڑے پلیٹ فارم ون لنک لمیٹڈ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملک کے بڑے بینکوں کا ایک کنسورشیم ہے اور نمائندہ انٹربینک نیٹ ورک کو چلاتا ہے۔

تاریخی جیت پربنگلہ دیش کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، چیئرمین پی سی بی

ون لنک کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ آن لائن بینکنگ کی دنیا میں اور اے ٹی ایم میں اب تک کسی قسم کے سائبر حملے کا خطرہ نہیں ہے جبکہ اس حوالے سے فنانشل سروس انڈسٹری ہر وقت چوکنا رہتی ہے۔

واضح ریے ون لنک مختلف بینکنگ سروسز فراہم کرتا ہے، جن میں اے ٹی ای، فنڈز ٹرانسفر اور ادائیگی کا نظام شامل ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں