لاہور جلسہ ، پی ٹی آئی نے ڈی سی کو پانچویں درخواست دیدی

تحریک انصاف

اسلام آباد کے بعد تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کررکھا ہے، تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کیلئے باضابطہ اجازت نہیں ملی، پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرا دی گئی۔

علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی کارکنوں میں 5، 5 ہزار روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری  کا کہنا ہے کہ ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرا دی ہے ، ڈی سی لاہور نے ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود جلسے کی جگہ سے آگاہ نہیں کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں