راولپنڈی سے راولاکوٹ جانیوالی کوسٹر خوفناک حادثے کا شکار ، 29 افراد جاں بحق

کوسٹر

راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ آزاد پتن اور کہوٹہ کے درمیان پانہ پل کے پاس پیش آیا ، 22 افراد موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

لسبیلہ ، ایران سے آنیوالی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جا گری ، 11 جاں بحق 

ڈپٹی کمشنر پونچھ ڈویژن عمر فاروق کے مطابق 29  لاشوں کو نکال لیا گیا ، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع سدہنوتی سے ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں