ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی ، پنجاب میں الرٹ جاری

مون سون

ملک میں آج سے طاقتور مون سون سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں 25 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں دو دن موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی ہے ، کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کرکے بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 27 سے 30 اگست تک سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں