حکومت بجلی کے معاملے پر اے پی سی بلا ئے، شاہد خاقان عباسی کا مشورہ

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنونئیر شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو بجلی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مشورہ دے دیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی کا ایشو ہے کیا یہ پہلے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے وزیر توانائی اویس لغاری کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2 گھنٹے سے 50 ارب بچتے ہیں تو 24 گھنٹے بجلی بند کر کے 600 ارب روپے کی بچت کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف 35 سال میرے لیڈر رہے ہیں ان سے ذاتی تعلقات ہیں اور میری خواہش ہے کہ یہ تعلق برقرار رہے۔ میرا صرف ان کی سیاست سے اختلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن سے رابطے،نواز شریف نے تین رکنی کمیٹی بنا دی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں انتخابات کب ہوں گے اس سے متعلق کچھ کہنا مشکل ہے۔ تاہم پاکستان میں آج انتخابات کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن اگر آئین توڑنا چائیں تو آپ کی مرضی ہے۔


متعلقہ خبریں