یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات

عوام کیلئے خوشخبری ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 82.50 ڈالر فی بیرل سے گر کر 80.4 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران 60فیصد اضافہ ریکارڈ

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر سے آئندہ  15 روز کے لیے  پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لٹر 5 تا 6 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 روز کے دوران 2 تا 2.30 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی ہیں۔

پٹرول 8 روپے 47 پیسے ، ڈیزل 6 روپے 70 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا

واضح رہے 14 اگست کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8.47 روپے اور 6.70 روپے فی لیٹر کمی کر دی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں