ایران میں بس حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو لیکرخصوصی طیارہ جیکب آباد پہنچ گیا ہے۔
میتیں اور زخمی افراد پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے کےذریعےجیکب آباد پہنچے،وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر خصوصی طیارہ میتوں اورزخمیوں کولیکروطن پہنچا۔
روزانہ کی بنیاد پر چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ
پاکستان ایئر فورس کاطیارہ میتوں اور زخمیوں کو لیکرایران کے شہر یزدسےجیکب آباد پہنچا،جاں بحق28پاکستانی زائرین کی یزد ایئر پورٹ پر نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں پاکستانی سفیر اور ایرانی حکام نے شرکت کی،ایران بس حادثے میں 28پاکستانی زائرین جاں بحق اور23زخمی ہوئے تھے۔