دو ماہ کے بعد عوام کے لیے ریلیف ہی ریلیف ہو گا، عون چوہدری

این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل


رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے کہا ہے کہ دو ماہ کے بعد عوام کے لیے ریلیف ہی ریلیف ہو گا۔

عون چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک ہیں، ملک میں سیاسی استحکام سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے، ملک کے معاملات کو آگے بڑھنا چاہیے، سازشوں میں مصروف عناصر کو شکست ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ اور انتشار کی سیاست کا اب پاکستا ن میں کوئی مستقبل نہیں، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، سب كو پاكستان میں استحكام کے لیے سوچنا چاہیے۔

کچھ لوگ پرویز خٹک،فواد چودھری،عون چودھری اور عمران اسماعیل کو واپس لانا چاہتے ہیں، شیرافضل مروت

عون چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیر نے نوجوان کو اہم پیغام دیا کہ آزاد ریاست بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے عوام کو جَلد خوشخبری ملے گی۔


متعلقہ خبریں