ایران کے شہر یزد میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں آج وطن واپس لائی جائیں گی۔
کمشنر سکھر فیاض عباسی کے مطابق آج ایران سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے زائرین کی 28 میتیں سکھر ایئرپورٹ لائی جائیں گی۔ جہاں سے میتیوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق بس حادثے کا شکار ہونے والے 15 زخمی بھی خصوصی طیارے سے سکھر پہنچیں گے۔
ایران، پاکستانی زائرین کے بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
خیال رہے کہ دو روز قبل لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس ایران کے شہر یزد میں رات گئے حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ایران حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کندھکوٹ سے ہے۔