پنجاب کے عوام کو 2 ماہ کیلئے خیرات نہیں چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

Hafiz Naeem

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو 2 ماہ کے لیے خیرات نہیں چاہیے۔ حکومت کو عوام کو بجلی اور ٹیکسز پر ریلیف دینا پڑے گا۔ حکمران اپنی عیاشیاں بند کریں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی اصل لاگت کا تعین کرکے پورے ملک میں یکساں ٹیرف لاگو کیا جائے. دو تین دفعہ وزیر اعظم رہنے کے باوجود نواز شریف نے پھر علاقائی سیاست کی۔

انہوں ںے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ہمارے خلاف جعلی پروپیگنڈہ کیا گیا۔ حکومت کو عوام کو بجلی اور ٹیکسز پر ریلیف دینا پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں بند کریں۔ 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن کریں گے اور یکم ستمبر کو تمام صوبوں میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 اور 9 مئی پر مؤقف واضح اور دوٹوک ہے جبکہ پی ٹی آئی نے فارم 47 سے متعلق اسٹینڈ پر کمپرومائز کیا۔ ایک لیگل ڈاکیومنٹ کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات کے بجائے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب روپے کی منظوری دے دی

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے خلاف ٹویٹس کے ذریعے نوراکشتی میں ملوث ہیں لیکن عوام سب جانتے ہیں۔ انہوں نے مل کر ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے اور یہ رجیم چینج میں ملوث تھے۔ یہ آج بھی ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی سے سیاسی و انتخابی اتحاد نہیں کرے گی تاہم مشترکات پر رابطوں اور بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں