بھارتی ہیڈ کوچ بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف

Babar Azam

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو لیگ کرکٹ میں کپتان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر بھی پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف نکلے اور انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے کہا ہے کہ کوئی ضرورت نہیں کہ بابر اعظم کچھ ثابت کریں اور انہیں لیگ کرکٹ میں کپتانی کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) جیت کر کچھ نہیں ملے گا کیونکہ ان کے پاس اتنی کوالٹی ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے بیٹر بن سکیں جو آج تک کوئی اور نہیں بن سکا ۔

جتنا چانس بابراعظم کو ملا اتنا کسی کو نہیں ملا، شاہدآفریدی

پروگرام کے دوران وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے چند برس قبل بابر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ لیگ کرکٹ میں قیادت نہ کیا کریں ۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتان کرنے سے اضافی تناؤ آجاتا ہے ۔


متعلقہ خبریں