سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس میں وفاق کی فیصلے میں درستگی کی درخواست منظور کر لی ہے۔
سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلوں سے کچھ پیراگراف حذف کر دئیے،سپریم کورٹ نے پیرا گراف 49 ج ، 42 اور 7 کو حذف کر دیا۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 3پیراگرافس کو عدالتی نظیر کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکے گا ،سپریم کورٹ میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔
فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سنایا۔