وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں اور ڈرائیوروں میں پانچ، 5 ہزار روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
علی امین گنڈاپور کی عمر ایوب اور شبلی فراز کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ ملتوی ہونے کے بعد وزیراعلی کی جانب سے پارٹی کارکنان اور ڈرائیوروں میں پانچ، 5 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے ارادے این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنے کے تھے لیکن بانی پی ٹی آئی کے حکم کی وجہ سے جلسہ ملتوی کیا ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے پیسے تقسیم کیے ہیں، وزیراعلیٰ کوغریبوں کی فکر ہے اور وہ انکے بہت ہمدرد ہیں۔غریبوں میں پیسے تقسیم کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔ انہوں نے کارکنوں کی حوصلہ دیا ہے اور ان میں پیسے تقسیم کیے ہیں۔
مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: