وزارت دفاع اور دیگر حکام نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی تحویل کے حوالے سے عدالت میں بیانات جمع کروا دیئے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ محمد اکرم لاپتہ کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس رضا قریشی نے کی۔
عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل آئی ایس آئی یا ایم آئی کی تحویل میں نہیں ، سی پی او نے بھی اس حوالے سے لاعلمی کا بیان حلفی جمع کرا دیا۔
وزارت دفاع کی طرف سے بھی عدالت میں تحریری بیان داخل کیا گیا ، ڈپٹی سپرنٹڈنٹ پولیس، آئی بی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے اپنے بیانِ حلفی میں کہا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کسی بھی صوبائی یا وفاقی ایجنسی کی تحویل میں نہیں ہیں۔
عمران خان کی سہولت کاری ، اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بھی تفتیش
عدالت نے سی پی او کو کیس کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کوخود دیکھنے کی ہدایت کی ، بعد ازاں عدالت نے پٹیشنر سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔