اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت اختتام ہوا، انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس میں مزید533 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100انڈیکس78ہزار793کی سطح پربند ہوا۔
ڈالر مزید سستا ، روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا ، 100 انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 260 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس سے ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔