شکاگو: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے موجودہ صدر جو بائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔ ہم ٹرمپ کی حکمرانی کے مزید 4 برس نہیں چاہتے کیوں کہ اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔
شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوسرے روز حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ تاریخ بائیڈن کو یاد رکھے گی کیوں کہ انہوں نے امریکی اقدار اور جمہوریت کا تحفظ کیا۔ اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صرف اپنے ذاتی مفادات اور مقاصد سے دلچسپی ہے۔ وہ جنونی سازشی نظریات پھیلاتے ہیں۔
اوباما کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار (ٹرمپ) امریکیوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کا ملک اس طرح سے تقسیم ہو چکا ہے۔ جس کو جوڑا نہیں جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل
اوباما نے کہا کہ ہم ٹرمپ کی حکمرانی کے مزید 4 برس نہیں چاہتے کیوں کہ اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ ہم افراتفری اور جھوٹ کے مزید 4 برس نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ڈیموکریٹک حریف کے سامنے شکست سے خوفزدہ ہیں۔ ملک صدر کملا ہیرس کے لیے تیار ہے۔ وہ امریکی اقدار کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ ووٹرز حرکت میں آئیں اور کملا ہیرس اور ان کے نائب ٹیم والز کے حق میں ووٹ دیں۔ اگرچہ اوباما نے یہ بھی واضح کیا کہ لوگوں کو کملا اور والز کے ویژن کے حوالے سے قائل کرنا ڈیموکریٹس کے لیے آسان نہیں ہو گا۔