روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 13 سال بعد روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پہنچ گئے۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق پیوٹن 2011 کے بعد پہلی بار گزشتہ شب گروزنی پہنچے جہاں مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ان کا استقبال کیا۔ رمضان قادریوف کو پیوٹن کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔
لیسکو کا ارشد ندیم کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دینے سے انکار
پیوٹن نے گروزنی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی بڑی جامع مسجد عیسی علیہ السلام کا بھی دورہ کیا۔ رمضان قادریوف اور مفتی اعظم چیچنیا بھی ان کے ہمراہ تھے۔مسجد کے دوران پیوٹن کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا، اس موقع پر مفتی اعظم نے انہیں سور انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور روسی زبان میں ترجمہ بھی سنایا۔
پیوٹن نے قرآن کریم کے نسخے کو اٹھایا چوما اور پھر دل سے لگا لیا اور تصاویر بنوائیں۔