کم ترین ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز، سعود شکیل نے 65 سالہ ملکی ریکارڈ برابر کردیا


قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 1000 رنز مکمل کرنے کا 65 سالہ ملکی ریکارڈ برابر کردیا۔

انہوں نے یہ سنگ میل بنگلادیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز عبور کیا۔ انہوں نے کم ترین اننگز میں 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کا سعید احمد کا 65 سالہ ملکی ریکارڈ برابر کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے 20،20 اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، شان کپتان، سعود شکیل نائب کپتان مقرر

صادق محمد 22 اننگز میں 1000 رنز مکمل کرکے اس فہرست میں دوسرے، جاوید میانداد 23 اننگز کے ساتھ تیسرے جب کہ توفیق عمر، عابد علی اور عبداللہ شفیق 24،24 اننگز میں 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرکے اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں