اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسےکا این او سی منسوخ کردیا

pti

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے ،عمران خان کا آرمی چیف سے مطالبہ

ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس چیف کمشنر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نےمختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں