دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں515 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار260 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔
ڈالر مزید سستا ، روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 4 ارب 2 کروڑ 94 لاکھ 55 ہزار 986 روپے مالیت کے 11 کروڑ 42 لاکھ 32 ہزار 393 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی واقع ہو گئی جس سے ڈالر 278 روپے 30 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔