بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیار


ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیارہوگیا ہے۔

پاور ڈویژن اعلامیہ کے مطابق چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہورہا ہے،وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام عالمی معیار پر عمل میں لایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا

اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایاجائے گا،چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔

چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا،اقدامات سے پیٹرول پرچلنے والی گاڑیوں کےاخراجات میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں