رئوف حسن کے رابطے قانونی طور پر درست ، کوئی غلط کام نہیں کیا ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 500 یونٹ تک استعمال پر بجلی کی قیمتیں 2 ماہ کے لیے نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر سب کے لیے کم ہونی چاہئیں۔

لیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہیں ، ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص پیسوں سے بجلی کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا،شیر افضل مروت

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن قابل صحافی ہیں ، صحافیوں کے صحافیوں کے ساتھ رابطے رہتے ہیں، انہوں نے جو بھی رابطے رکھے ہیں وہ قانونی طور پر درست ہیں ، انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کلین سویپ کرے گی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں