مخصوص لوگ بجلی ریلیف پر پروپیگنڈا کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

maryam aurangzeb

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مخصوص لوگ بجلی ریلیف پر پروپیگنڈا کررہے ہیں، 4 سال نالائقی،کرپشن کا بازار گرم رہا، انہیں عوام کو ریلیف برداشت نہیں ہے، پی ٹی آئی نے 4 سال ملک کا نقصان کیا، ہم نے 4 ماہ عوام کو ریلیف دیا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین کو 500 یونٹ تک بڑا ریلیف کا اعلان کیا گیا، پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلز پر ریلیف دیا گیا، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنامسلم لیگ (ن)کی سیاست رہی ہے، مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینا مسلم لیگ(ن)کا وطیرہ ہے۔

جولائی میں بجلی کی قیمت 9روپے یونٹ رہی، بل 80 روپے سے کیوں آرہا ہے؟ ڈاکٹر اعجازگوہر

پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 4 سال نالائقی،کرپشن کا بازار گرم رہا، انہیں عوام کو ریلیف برداشت نہیں ہے، انہوں نے عوام کودیئےگئے ریلیف پر پروپیگنڈا شروع کردیا، پروپیگنڈا اور جھوٹ بولنے والوں کوعوام کا ریلیف برداشت نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال ملک کا نقصان کیا، ہم نے 4 ماہ عوام کو ریلیف دیا، کچھ عناصر کا کام فقط عوام میں مایوسی اور انتشار پھیلانا ہے، یہ 4 سال کا حساب دیتینہیں مگر ہم سے 4 ماہ کا حساب مانگ رہی ہیں۔

ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، مسلم لیگ(ن)نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کی سوچ صرف نواز، شہباز شریف کی ہے۔

کامران ٹیسوری کا پنجاب کی طرح بجلی سستی کرنے کیلئے حکومت سندھ کو خط لکھنے کا اعلان

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 201 سے 500 یونٹ تک بجلی بلوں میں ریلیف پنجاب حکومت دے گی، ہم پنجاب کےعوام کے لیے سب سیبڑی سولر اسکیم بھی لے کر آرہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں صوبوں کو وفاق کا ہاتھ بٹاناچاہیے، اپنیاخراجات میں کمی کرکے ہم نے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔


متعلقہ خبریں