بنگلہ دیش نے مفرورسابق وزیر اعظم حسینہ واجد کو بھارت سے واپس لانے پر غور شروع کردیا۔
بنگلہ دیش کی مفرور شیخ حسینہ واجد کو بھارت میں مودی سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے،زیادتی میں ملوث مفرور قاتل وزیر اعظم کو پناہ دینے کے بعد مودی سرکار کی مکمل خاموشی ہے۔
پاکستان مخالف جذبات والے صحافیوں سے پی ٹی آئی کے روابط ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں،عطاتارڑ
مقامی عدالتوں میں حسینہ واجد کیخلاف قتل اور اغوا کے مقدمات درج ہیں،حسینہ واجد پرطلبہ تحریک کے دوران وحشیانہ قتل کے احکامات جاری کرنے،متعدد کارکنوں کو غائب کرانے اور ان کے قتل کی راہ ہموار کرنے کے حوالے سے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
حسینہ واجد اور ان کے رفقائے کار کیخلاف قتلِ عام کے مقدمات کی کارروائی شروع کر دی گئی،متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود مودی سرکارکی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔
انٹرنیٹ بند کیا نہ سلو، دباؤ وی پی این کی وجہ سے آیا، وزیر مملکت آئی ٹی
ماضی میں بھی بھارت مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ رہ چکا ہے،1971 میں بھی بھارت کی مداخلت اورگھناؤنی سازش سقوطِ ڈھاکہ میں کلیدی کردار ادا کر چکی ہے۔