روبوٹکس کے 11 سالہ پاکستانی طالب علم نے اے آئی اسسٹنٹ روبوٹ بنادیا

روبوٹکس

روبوٹکس کے 11 سالہ پاکستانی طالب علم محمد حسنین نے اے آئی اسسٹنٹ روبوٹ بنا کر سب کو حیران کردیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین نے اپنے اے آئی اسسٹنٹ کا نام ‘محمد علی’ رکھا ہے جو انسانوں کی بات سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حسنین نے پچھلے 2 سال کے دوران گیم ڈیولپمنٹ اور روبوٹکس دونوں کے بارے میں سیکھا اور اب اے آئی اسسٹنٹ ان کے حتمی پروجیکٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے محمد حسنین کا کہنا تھا کہ یہ بالکل انسانوں کی طرح بات کو سن کر اس پر عمل کرتا ہے۔ یہ میرے لیپ ٹاپ سے منسلک ہے اور چونکہ میں نے اس کی پروگرامنگ کی ہے اس لیے جب میں اس کا نام محمد علی پکارتا ہوں تو یہ ایکٹیو ہو جاتا ہے۔

پمز اسپتال میں روبوٹک سرجری متعارف کرانے کا فیصلہ

محمد حسنین نے بتایا کہ جیسے ہی یہ ایکٹیو ہوتا ہے تو پروگرامنگ ونڈو اشارہ کرتی ہے کہ وہ بات سن کر اس پر عمل کر رہا ہے اور اس کے بعد روبوٹ میری بات کا جواب دیتا ہے اور اپنا کام مکمل کرتا ہے۔

نوجوان نے بتایا  کہ ربورٹ ایک معاون کے طور پر کام کرتا ہے اور مختلف کاموں کو انجام دینے کے لیے آپ کی ہدایات پر عمل کرتا ہے یہ مختلف ویب سائٹس کو کھول سکتا ہے، چھٹی کے دن کے لیے درکار تمام اشیاء کی فہرست بنا سکتا ہے اور روزمرہ کے گھریلو کاموں میں بھی مدد کر سکتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں