مردان کے علاقے کاٹلنگ میں فلائنگ کوچ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔
رہسکیو کے مطابق مسافر کوچ بونیر سے کاٹلنگ جا رہی تھی ،حادثہ کاٹلنگ میاں خان سنگاؤ پہاڑی پر پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹائپ ڈی اسپتال کاٹلنگ منتقل کر دیا گیا۔
کالام ، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 3 جاں بحق، 20 زخمی
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔