غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری ، بمباری سے مزید 69 شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کونشانہ بنایا جس میں کئی افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ نصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔
خان یونس میں پھر آپریشن ، درجنوں فلسطینی شہید ، بم حملے میں اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا
دوسری جانب وسطی غزہ میں اسرائیل کو مزید 2 فوجی افسران کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کے میجر یوٹم یتزاک پیلڈ اور میجر موردچائی یوسف بن شوم ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حماس نے قطر میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات پر امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کی کامیاب جنگ بندی مذاکرات پر امید بھی وہم کا شکار ہے۔
غزہ ، بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید ، حماس کی جنگ بندی مذاکرات سے دستبرداری کی تردید
حماس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ مستقبل میں ہو گی، جنگ بندی مذاکرات میں صرف امریکی حکم کو نافذ کیا جا رہا ہے۔