اویس یونس پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری مقرر

AWAISE YOUNIS

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت نے اویس یونس کو پی ٹی آئی لاہور کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا۔ 

اویس یونس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے نوٹیفکیشن جاری کیا، حافظ ذیشان رشید کے استعفے کے اویس یونس کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

عشرت العباد کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

خیال رہے کہ دو روز قبل  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے صدر چودھری اصغر گجر نے پارٹی صدارت چھوڑ دی تھی، اورتحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید نے بھی ذمہ داریوں سے استعفی دے دیا تھا۔

چودھری اصغر گجر کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد میں میرا ساتھ دیا، امید ہے آنے والا صدر مجھ سے بھی بہتر جدوجہد کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں