”بل بل پاکستان“ پر گانا بنانے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا


”بل بل پاکستان“پر گانا بنانے کا معاملہ بھی قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا، عامر ڈوگرنے کہا کہ کوئی عوام کی ترجمانی کرے تو اٹھا لیا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بل بل پاکستان گانا بنانے کا ذکر بھی ہوا۔

پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

عامر ڈوگرنے کہا پورا ملک بل بل کر رہا ہے، کوئی عوام کی ترجمانی کرے تو اٹھالیا جاتا ہے، ہمیں احتجاج کرنے سے تو روک رہے ہیں اوررونے بھی نہیں دیا جارہاہے، اس نوجوان کو اب تک سامنے بھی نہیں لایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں