سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرفیض حمید پرالیکشن 2024 کے امور میں مداخلت کا الزام سامنے آیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ فیض حمید نے الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تھی۔
زرمبادلہ کے ذخائرمیں 11کروڑ9 لاکھ ڈالر کا اضافہ
ذرائع نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ فیض حمید نے الیکشن کمیشن کے اس وقت کے سیکرٹری سے متعدد بار انتخابی امورسے متعلق کئی امیدواران کی مدد کیلئے رابطے کیے تھے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کے کامیاب انعقاد کے بعد فیض حمید نے براہ راست یا اپنے دوستوں کے ذریعے الیکشن ٹربیونلز اور الیکشن عذرداریاں سے متعلق بھی مداخلت کرنے کی کوشش کی تھی۔
فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران اوربعدمیں متعلقہ ادارے کو فیض حمیدکے کردار کے متعلق آگاہ کیا تھا، ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ فیض حمید اپنے آبائی حلقے اور کچھ قریبی رفقا کیلئے الیکشن کمیشن کی مددحاصل کرنا چاہتے تھے ۔
اس وقت کےسیکرٹری الیکشن کمیشن نے متعلقہ ادارے کوتمام ثبوت بھی مہیا کردیے تھے، یہ سب کچھ جنوری سے مارچ کے مہینے میں ہوتا رہا تھا، فیض حمید کو اس وقت آرمی ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔
پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ
الیکشن کمیشن اورفیض حمید کے ذرائع اس پیش رفت پر ہم نیوز کو اپنا موقف دینے سے گریزاں ہیں نہ ہی تفصیل سے بات کرنا چاہتے ہیں، ہم نیوز کی موقف لینے کی کوشش جاری ہے۔