ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے، نواز شریف

نواز شریف (nawaz sharif)

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے، ہم درست سمت کی طرف چل پڑے۔

اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلی پنجاب حمز شہباز، وفاقی وزرا عطا تارڑ، رانا ثنا اللہ و دیگر شریک ہوئے۔

فیض حمید کورٹ مارشل، تین ریٹائرڈ افسران بھی زیر حراست ہیں، آئی ایس پی آر

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور پارٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے، ہمیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو زیادہ فوکس رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم درست سمت کی طرف چل پڑے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مل کر فیصلے کر رہے ہیں، ہمیں پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں