ون ڈے رینکنگ :بابر اعظم نمبرون بیٹر، کیشو مہاراج نمبر ون بائولر


آئی سی سی نے مینز ون ڈے بیٹرز اور بائولرز کی رینکنگ جاری کی ہے ۔

بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،بھارت کے روہت شرما ایک درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں،شبھ من گل کی ایک درجے تنزلی ہوئی اور وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

کراچی ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی

ویرات کوہلی چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں،آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر ایک درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پرپہنچ گئے،سری لنکا کے نسانکا نے ایک درجے ترقی کیساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی ،انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی ایک درجے تنزلی ہوئی اور وہ نویں نمبر پر چلے گئے۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کابینہ میں غیر آئینی تقرریوں پر برطرف

آئی سی سی نے مینز ون ڈے بائولرز رینکنگ بھی جاری کی ہے، جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،نمیبیا کے برنارڈ شالٹز ایک درجے ترقی کیساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ۔

افغانستان کے محمد نبی نے ایک درجے ترقی کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی ،شاہین شاہ آفریدی کی 2 درجہ ترقی ہوئی اور وہ ساتویں پوزیشن پر آگئے۔

حسینہ واجد کا طلبہ تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ایک درجے ترقی کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے،بھارت کے محمد سراج کی5 درجے تنزلی ہوئی اور وہ  10ویں پوزیشن پر چلے گئے۔


متعلقہ خبریں