سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ

سونا

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے  ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں قیمت مستحکم

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 29 روپے کے اضافے کے بعد قمیت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں