نوید اکرم چیمہ کو ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کا مینجر بنانے کا فیصلہ

نوید اکرم چیمہ

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکاء اشرف کے دور میں مینجر قومی ٹیم رہنے والے نوید اکرم چیمہ کو دوبارہ مینجر مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے نوید اکرم چیمہ کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے منیجر کا عہدہ دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان ٹیم منیجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر اور نوید چیمہ کو ٹیم مینجر بنائے جانے کا امکان

نوید اکرم چیمہ 2023 میں دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹیم منیجر تھے۔ ذکاء اشرف کے دور میں پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر ریحان الحق کو ہٹا کر نوید اکرم چیمہ کو عہدہ سونپا تھا۔

بعد ازاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک وہاب ریاض سینئر منیجر اور منصور رانا منیجر رہے تھے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر وہاب ریاض اور منصور رانا کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں