گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 8اگست 2024 کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1500 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.21 فیصد زیادہ ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے لیبر قانون میں اہم تبدیلیاں کردیں
پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1497 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.01 فیصد زیاد ہ ہے ۔
پیشگوئی پوری ہوگئی،جو ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں انکی بھی باری آئیگی،فیصل واوڈا
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1537 ، راولپنڈی 1513، گوجرانوالہ 1520، سیالکوٹ 1530، لاہور 1550، فیصل آباد 1460، سرگودھا 1450، ملتان 1457، بہاولپور 1480، پشاور 1500 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1500 روپے ریکارڈکی گئی ۔
وزیر اعظم کا پسماندہ علاقوں میں میرٹ پر10لاکھ اسمارٹ فونز دینے کا اعلان
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1338 ، حیدر آباد 1325، سکھر 1450لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1343 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔