معروف بھارتی گلوکار کمار سانو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کی ہے۔
آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر وضاحتی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا،فیس بک پر گردش آڈیو میری آواز نہیں ہے بلکہ وہ آواز آرٹیفیشل انٹیلجنس کا استعمال کرکے بنائی گئی ہے۔
بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا
گلوکار نے مزید کہا کہ کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی لیے میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گانے سے متعلق خبر جعلی ہے اور جھوٹی ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا سنگین اور غلط استعمال ہے، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اے آئی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔
View this post on Instagram
امریکا نے ایک بار پھر اولمپکس کا تاج اپنے سر سجا لیا
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کمار سانو کو عمران خان کی رہائی کے لیے کنسرٹ میں گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
واضح رہے ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی گلوکار یا موسیقار نے مصنوعی ذہانت سے بنائی جانے والی موسیقی یا گانے پر اعتراض کیا ہو۔
اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ کا باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ
اس سے قبل بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے کچھ مصنوعی ذہانت کی مدد سے موسیقی بنانے والے پلیٹ فارمز کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ درج کرایا تھا۔