اداکار شان شاہد کی ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ارشد ندیم

پاکستانی اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا پر پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیت کر آنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر شیئر کردی۔

اداکار شان شاہد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ارشد ندیم سے ملاقات کی پرانی تصویر پوسٹ کی جس میں انکی بیٹی کو بھی ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ شان شاہد اور انکی بیٹی بہشت نے کسی گراؤنڈ میں ارشد ندیم سے ملاقات کی تھی۔

پاکستانی مصنف کا ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان

شان شاہد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم سب کو ارشد ندیم پر فخر ہے، میری بیٹی بہشت اور میں ہمارے چیمپئین کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم کی جانب سے 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے پر پاکستانی کی شوبز شخصیات بھی انکی گرویدہ ہوچکی ہیں۔ ایسے میں پاکستانی مصنف عمران ملک نے ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں