سابق وزیر خزانہ نے بجلی فوری سستی کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

Miftah Ismail

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے بجلی فوری سستی کرنے کا آسان نسخہ بیان کرتے ہوئے حکومت کو بلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

مفتاح اسماعیل نے ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ حکومت بجلی کے بلوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس اور ساڑھے 7 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس فوری ختم کر دے۔رہنما عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر بجلی کے بلوں سے ٹیکسز ختم کر دیں تو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بلوں پر 24 ٹیکسز ختم کرنے سے بجلی 20 فیصد سستی ہو جائے گی۔

ساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ،پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

انہوں نے کہا کہ ہمارا بجلی کا پرپوزل ہے اس پر توجہ دیں سب ٹھیک ہو جائے گا، ہمارا مقصد جائیدادیں بنانا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آگے لائیں تو پاکستان ترقی کرے گا، لوگ غریب ہیں تو ملک کبھی امیر نہیں ہو سکتا، لوکل گورنمنٹ کے سسٹم کو مضبوط کرنا پڑے گا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ریلوے کا نقصان پورا کرنے کیلیے اس سال 100 ارب دیے جائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم کو 1500 ارب دے رہے ہیں لیکن 78 فیصد بچے 2 جملے نہیں پڑھ سکتے۔ امیر اور غریب سب کیلیے ایک قانون ہونا چاہیے، نجکاری کے عمل کو بڑھانا چاہیے۔

2024: مارک زکربرگ اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے والے فرد بن گئے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہری علاقوں میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے چاہئیں اور جس مزدور نے 90 دن کام کیا اس کو مستقل تصور کیا جانا چاہیے۔مفتاح اسماعیل نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کو اوپن کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں