وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈ اپور نے ایک لاکھ غریب گھرانوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔
علی امین گنڈا پور نے ایک بیان میں کہا کہ غریب گھرانوں کو مفت 2 کے وی سولر سسٹم دیں گے ، سولر سسٹم میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔
100 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی اور آف گرڈ صارفین کو سولر سسٹم دینے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی ہو گی، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب میں صرف پینلز دیئے جا رہے ہیں، ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں ، منصوبے کے لیے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔